مستونگ، میونسپل ایمپلائز یونین کی کام چھوڑ ہڑتال آٹھویں روز میں داخل

مستونگ:میونسپل ایمپلائز یونین مستونگ کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال آج آٹھویں روز بھی جاری،تمام مشینری جام کردیئے شہر میں صفاہی ستھرائی کا معاملہ ابتر سے ابتر ہونے لگا۔صوبائی حکومت بے حس بلدیاتی اداروں کو 7 مہینے سے نان سیلری میں کوئی بجٹ ریلیز نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی بلدیاتی ملازمین کو اعلان کردہ 25 فیصد الاوئنس دیئے حالانکہ 25 فیصد الاوئنس جولائی 2021 سے تمام دیگر محکموں کے ملازمین کو دے دیئے یہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے گزشتہ 7 ماہ سے نان سیلری فنڈز کی بندش، 25فیصد الانس پر عمل درآمد نہ کرنے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے پیشن فنڈز جاری نہ کرنے اور دیگر مطالبات کے حق میں اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے ظالمانہ اور ناجائز رویہ کے خلاف صوبائی تنظیم کے کال پر مستونگ میں مکمل طور پر کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے اور صوبہ بھر کی طرح مستونگ میں بھی مطالبات کے منظوری تک دفتری کام و صفائی کا کام بند ہے اور تمام مشینری جام کردیئیگئیہے انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ سے شہر کے صفاہی ستھرائی اور دیگر امور کے لیئے قرض لے لے کر محکمہ کو چلایا اور ابھی کوئی محکمہ کو قرض دینے کے لیئے تیار نہیں،مطالبات کو فوری تسلیم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں