بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ,بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 33528ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلاع سے کوروناوائرس کے635ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ135افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار8مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33125ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد40ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے1افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.94فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں