نصیرآباد تمبو میں نئی تحصیل کا قیام بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، صادق عمرانی

ڈیرہ مرادجمالی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد تمبو میں نئی تحصیل کا قیام بدنیتی پر مبنی اقدام ہے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے نئی تحصیل کے قیام کا فیصلہ قبول نہیں احتجاج کرنے اور عدلیہ رجوع کرنے اعلان میڈیا کے نمائندوں سے چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحصیل تمبو ڈرامہ بازی اور نوسر بازی طریقے سے نئی تحصیل کا قیام کسی صورت بھی قبول نہیں کیونکہ یہ عوام کے مفادات و سائل اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے فیصلے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرنے اور عدلیہ سے رجوع کریں گے انھوں نے کہ نئی تحصیل کے قیام کا مقصد اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مترادف ہے فیصلے کے خلاف عوام میں زبردست غصہ پایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کے مفادات سب سے زیادہ عزیز ہیں عوام کے حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت نئی تحصیل کے قیام کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے انھوں نے کہ کہ نئی تحصیل ایک ایسے شخص کے نام پر بنائی گئی ہے جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے نااہل ہوا ہے او ر نیب زدہ ہے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد خصوصاََ تمبو میں ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں لوٹ مار عراج پر ہے جس ی فوری طور پر تحقیقات کروائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں