تربت، کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، 3کیسز سامنے آ گئے

تربت:تربت میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، اب تک تربت میں کروناوائرس کے تین کیسز سامنے آگئے ہیں، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مطابق کروناوائرس کیسز کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی زیرصدارت افسران اور ڈاکٹرز کی اجلاس بروز ہفتہ انکے دفترمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے سی عقیل کریم، ڈی ای او غفوردشتی، ایم ایس ڈاکٹریوسف، انجمن تاجران، علماء کرام، ٹرانسپورٹرز،سرکاری وپرائیویٹ سکولز،محکمہ صحت،محکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندے وافسران شریک تھے۔ڈی سی کیچ نے کہا کرونا کی نئی لہر اومیکرون تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اس کی تدارک کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں بغیر کرونا ویکسین کارڈ کے تاجران کسی کو دکان کے اندرداخل نہ ہونے دیں اوراشیاء مت دیں بلکہ کرونا و یکسنیشن کارڈ دکھانے کے بعد انہیں اشیاء فروخت کریں۔اورسرکاری وپرائیویٹ اسکولز میں بغیر ویکسین کارڈ کے نہ کسی ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس آنے نہ دیں اورانہیں سکول ریکارڈ میں غیرحاضر قراردیں۔اسی طرح بغیرویکسنیشن کارڈ کے سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو او پی ڈی میں چیک اپ نہ کی جائے۔ٹرانسپورٹر حضرات اپنے ڈرائیورز کنڈیکٹرز کے ویکسین لگوائیں بغیر ویکسین کارڈ کے کسی مسافر کو ٹکٹ نہ دیں اورانہیں اپنے بسوں میں سوارنہ کریں،بینک اورہوٹل اورریسٹورنٹ میں بھی بغیرویکسینیشن کارڈ کے داخل نہ ہونے دیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اجلاس کے بعد ڈی سی کیچ حسین جان نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت کی طرف سے ہدایت ہیں کہ عوام کو جان لیوا وائرس سے بچانے کیلئے تیزی سے ویکسینیشن کروایاجائیگا۔ 12 سے 18 سال بچوں کو فائزر جبکہ 18 سے بڑے بوڑھے لوگوں کو پاک ویک لگایاجائیگا۔ اگر کسی نے ویکسینیشن نہیں کرائی اور یا ان کے پاس ویکسینیشن کارڈ نہیں ہوا تو انہیں دفاتر، مارکیٹس،تعلیمی اداروں،بینک اور دکانوں کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور بغیر ویکسینیشن کارڈ کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔اور بغیرویکسینشن کارڈ کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں او پی ڈی پر پابندی عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں