جمہوریت کی بحالی کیلئے ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ وبلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحدہ ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا گوادر میں ایک ماہ سے عوام کی جانب سے احتجاج جاری ہے لیکن نااہل حکمران ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں جھوٹ پر جھوٹ بول کر ٹرخایا جارہاہے بلوچستان بار ایسوسی ایشن ماضی کی طرح جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھے گے ملک میں مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہے خودکشیوں میں اضافے سے حکمرانوں کی نااہلی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے توقع ہے کہ وہ آئندہ بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی میڈیا کی آزادی اور بے لگام مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائینگے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ ملک کے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کرے تاکہ غیر آئینی حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ گوادر میں ایک مہینے سے عوام کا احتجاج جاری ہے لیکن نااہل حکمران ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے کمیٹی پر کمیٹیاں بنارہے ہیں بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار جاری ہے کیونکہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کی بجائے ان کے معدنی وسائل سے سرورکار ہے اس لئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا تاکہ بلوچستان کے وسائل کو مزید لوٹنے سے بچایا جاسکے۔


