عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، صالح محمد بھوتانی

بیلہ:صوبائی بلدیات وزیر صالح محمد بھوتانی لسبیلا بھر کی عوام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں بھوتانی برداران کی لسبیلا کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار بھوتانی کاروان بیلا کے رہنما وڈیرہ محمد رفیع بندیجہ نے گزشتہ روز آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور ایم این اے محمد اسلم بھوتانی لسبیلا کی عوام سے محبت کرنے والے اور خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کی قیادت میں لسبیلا میں ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے بھوتانی بردار نے لسبیلا کی عوام کے لیے ہمیشہ دروازے کھلے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ بھوتانی برداران اپنے کارکنان اور لسبیلا کی عوام سے محبت کی وجہ آج لسبیلا کا بچہ بچہ سردار محمد صالح بھوتانی اور ایم این اے محمد اسلم بھوتانی سے محبت اور عقیدت کا رشتہ قام ہے انہوں نے کہا صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی دریجی سے لیکر بیلا تک عوام کے اجتماعی مسال ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلا بھر کی عوام کا اب مایوسیوں کا ازالہ ہوگا اور اجتماعی مسال حل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں