پی پی گوادر کے عوام کی تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے، خورشید شاہ
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گوادر کے لوگ جینے کا حق مانگ رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی گوادر کے عوام کی تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے،عوام کے 30 دنوں کے احتجاج نے یہ ثابت کیا کہ گوادر الجھا ہوا ہے یہاں کی عوام کے روزی روٹی کا مسئلہ ہے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے گوادر کی عوام نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کی پالیسی اختیار کی ہے۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری،صوبائی وزیر سندھ سعید غنی، رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل،رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ،فرحت اللہ ٰ بابر میر چنگیز جمالی نے گوادر میں دھر نے سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وفد کے ہمراہ یہاں تشریف لایا ہوں اس ملک میں ہر شہری کے حقوق ہے جو آئین نے انہیں دیئے ہیں گوادر کی عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اسلام آباد کے لوگوں کا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا بھی اتنا حق ہے جتنا پنجاب، سندھ اور کے پی کا ہے گوادر کے عوام جینے کا حق مانگ رہے ہیں گوار کے عوام روزگار اور معاشی ترقی مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی گوادر کے عوام کی تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر گوادر کے عوام سے یکجہتی کے لئے یہاں آئے ہیں عوام کے 30 دنوں کے احتجاج نے یہ ثابت کیا کہ گوادر الجھا ہوا ہے، یہاں کی عوام کے روزی روٹی کا مسئلہ ہے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے گوادر کی عوام نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کی پالیسی اختیار کی ہے پیپلزپارٹی نے اسی شہر میں این ایف سی ایوارڈ دیا تھاتاریخی این ایف اسی ایوارڈ کو آج بھی گوادر کے نام پر یاد کیا جاتا ہے افسوسناک ہے کہ جہاں فنانشل ایوارڈ دیا گیا سارے پاکستان کو وہاں کے لوگ آج روزی روٹی کے لئے پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت نے بلوچستان کے بجٹ کو 47 ارب سے 110 ارب کردیا تھا جو اب مزید بڑھا ہے مگر افسوس ہے کہ اس بجٹ سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ نہیں پہنچ رہایہاں کی عوام کی حقوق کے لئے پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے، سید خورشید شاہ نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے مسئلے کی حل کا مطالبہ بلوچستان کے عوام کا جائز مطالبہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پہنچ کر پارلیمنٹ کے اندر آپکے مسائل پر آواز اٹھائیں گے، پیپلزپارٹی نے سی پیک بلوچستان کے عوام کی مسائل کی حل اور ترقی کے لئے دیا تھا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سارے سمندری فورٹ اور ڈرائے فورٹ وفاقی حکومت کے ماتحت ہے گوادر فورٹ وہ واحد فورٹ ہے جس کو پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبائی حکومت کے ماتحت کیا ہم یقین دلاتے ہے کہ پیپلزپارٹی گوادر کے عوام کی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گی۔


