بدعنوانی اپنی تمام شکلوں میں قابل مذمت عمل ہے، ضیاء لانگو

کو ئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر قدوس بزنجو کی قیادت میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے شروع دن سے ہی مصر وف عمل ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اپنی تمام شکلوں میں قابل مزمت عمل ہے بدعنوان شخص ماورائے قانون اور آئیں اپنی ذاتی خواہشا ت کو پوری کرنے کیلئے ملک وقوم کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے زیر اہتمام اور نیب بلوچستان کی تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیمینار کے شرکاء میں ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان،صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محمد ہاشم غلزئی،ایس ایم بی آر ڈاکٹر اکبر حریفال،یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر شفیق الرحمن،سوشل ایکٹیوسٹ محترمہ خورشید روشن بروچہ اور ہیو من رائٹس کمیشن پاکستان کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ حبیب طاہر ودیگر شامل تھے۔سیمینار سے اپنے خطاب میں مشیر داخلہ نے مز ید کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ پاک کے عظیم نعمت ہے اگر ہم اپنے ملک اورصوبے کے ساتھ مخلص ہو کر اس کی تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر بد عنوانی کا خاتمہ کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارا یہ ملک دُنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے پیچھے ہو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ودیگر مقررین میں ڈی جی نیب فرمان اللہ خان،محمد ہاشم غلزئی ڈاکٹر اکبر حریفال،وی سی بلوچستا ن یونیو رسٹی ودیگر نے کہا کہ بدعنوانی اپنے تمام شکلوں میں کسی بھی ملک وقوم اور معاشرے کی تبا ہی و بر بادی کا ذریعہ بنتا ہے کرپشن،رشوت،اقر باء پر وری،اختیارات کا ناجائزاستعمال اور اپنے فرائض منصبی کو پورا نہ کر بد عنوانی کی مختلف شکلیں ہیں جن سے نجات حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت اور ہمارا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی شخص اپنی ذاتی مفادات کی خاطر دوسروں کے حقوق غضب کر لیتا ہے مالیاتی بدعنوانی ریاستوں کو کمز ور کرنے نہ صرف تباہی کے دہانے پر پہنچا دیتی ہے بلکہ معاشی طور پر کمز ور ممالک میں مہنگا ئی سے غریب عوام کی زندگی مشکل ہوجاتی ہے مقررین نے کہا کہ کرپشن کے عفریت سے نجات حاصل کرنے کیلئے معاشرے کے تمام لوگوں کو ملکر اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں