خضدار،چوروں نے دکان کا صفایا کردیا

خضدار(بیورورپورٹ )خضدارقومی شاہراہ زیرو پوائنٹ پر رات گئے نامعلوم چوروں نے آٹا چکی کے دکان کا صفایا کردیا چوروں نے دکان کا دروازہ توڑکرہزاروں روپئےکے آٹاگندم اور چکی مشین کے انجن کی پرزہ جات لے اڑے واضح رہے خضدار زیرو پوائنٹ کے ایریا چوروں کا آماجاگاہ بن چکی ہے دو تین دن پہلے یہاں قومی شاہراہ پر خراب دس ویلر گاڑی والوں کو گن پوائنٹ کےزور پر لوٹ لئے خضدار ہولیس کی چوروں کے سامنے بے بسی عوام چوروں کی شامت سے غیر محفوظ ہوگئے ہیں خضدار پولیس کی سٹی ایریا میں سختی سے چیکنگ کی ڈر سےبھاگ کرآؤٹ ایریاز میں رات کے اوقات زیرو پوائنٹ ،کھیرہ ڈھوری زیدی روڈ ،باغبانہ باجوڑی، باجوئ کراس ،فیروزآباد نال روڈ کے ایریاز میں ڈھیرے ڈال کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل موبائیل نقدی چھینا جارہا ہے عوامی حلقوں نےحکام بالا سے فوری چوروں کی قلعہ قمع کرنے اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور اپیل کی گئ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں