کوہلو، بازیلی میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
سبی: کوہلو کے علاقہ بازیلی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقہ بازیلی میں ایک شخص اپنی زوجہ اور بچہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ زیر زمین نصب بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل آ گیا جس کی وجہ سے بارودی سرنگ زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کی آواز دور دور تک سنی کی دھماکہ کے باعث موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع پر جان بحق جبکہ ایک خاتوں اور معصوم بچہ ذخمی ہوئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


