کوروناوائرس: یونان میں لاک ڈاؤن میں 4 مئی تک توسیع

یونان :یونان میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 4 مئی تک توسیع کردی گئی۔یونان میں سپر مارکیٹس، بینک، فوڈ ڈلیوری ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے، ضروری کام سے باہر نکلنے والے شہریوں کو حکام کو آگاہ کرنا لازمی ہے، ورنہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یونان کیوزیراعظم کی جانب سے اگلے ہفتے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان متوقع ہے، یونان میں اب تک کورونا وائرس سے 121 اموات ہوئی، اور ملک میں مریضوں کی تعداد2408 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


