اسلام آباد،یہودی شخص کا ماضی میں عالم دین ہونے کا دعوی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیوڈ ایریل نامی شخص کا ماضی میں ایک سابق عالم دین ہونے کا دعوی کردیا۔ یہودی ڈیوڈ ایریل نے اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی تمام وجوہات بیان کردی ہیں میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم والے کپڑے سے خیمہ لگا کراحتجاج کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلم زینسٹ ہے اورپاکستان ٰمیں اس وقت دس لاکھ کے قریب اس فرقے کے لوگ ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ یروشلم کو پسند کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی ہمدردیاں بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں، ڈیوڈ ایریل کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان نے اس کا پاسپورٹ ضبط کررکھا ہے اور سے پاسپورٹ سے اسرائیل کے خلاف پوسٹس کی جارہی ہیں، سابق عالم دین کا دعوی ٰکرنے والے ڈیوڈ ایریل کہتے ہیں کہ پاکستان کے 10 لاکھ زینسٹوں اور3 کروڑ اقلیتوں کو بھی اسرائیل جانے کی اجازت دی جانے چاہیے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا خلیل الرحمن سے ڈیوڈ ایریل بن گئے ہیں اوراب آپ اسلام آباد میں بیٹھ کرپاکستان اورنظریہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی کررہے ہیں تو اس پریہ شخص انٹریودینے کی بجائے چلتا بنا


