رمضان المبارک، سندھ حکومت کا سرکاری افطار پارٹیوں اور عوامی دستر خوانوں پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی:کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری افطار پارٹیوں اور عوامی دستر خوانوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے جبکہ سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کو بھی افطار پارٹی نہ کرنے پر زور دیا جائے گا۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران عوامی دستر خوانوں پر بھی پابندی ہوگی، عوامی مقامات پرراشن یا افطار کیلئے لوگوں کوجمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


