بلوچستان کے علاوہ ملک بھر کے ملازمین کے تخواہوں میں 10فیصد اضافہ

کوئٹہ:بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر در محمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 10فیصد اضافہ پنجاب سندھ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی طرح بلوچستان کے ملازمین کو بھی دیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں وہ اپنا گزارہ کرسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام محمد بھی موجود تھے در محمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ملازمین کے تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا بلوچستان کے علاوہ سندھ،پنجاب،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا لیکن بلوچستان کے ملازمین اس سے محروم ہے بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر صوبائی حکومت نے 10فیصد اضافہ نہیں کیا تو اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹا ئینگے اور احتجاج بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے نام پر 1982میں تنظیم بنائی گئی جس میں چپڑاسی سے لیکر گریڈ 22کے ملازم اس کا حصہ ہے ہم ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق پر کبھی بھی سودا بازی نہیں کرینگے امید ہے کہ حکومت بلوچستان نئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی حکومت کی جانب سے 10فیصد باقی صوبوں کی طرح بلوچستان کو بھی دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں