پابندیاں ہٹنے کی صورت میں ہم اپنے وعدوں پر عمل کریں گے‘ ایران

تہران :اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر‘ جھوٹ اور فریب سے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کو مسلسل اکسانے میں مصروف عمل ہیں‘ پابندیاں ہٹنے کی صورت میں ہم اپنے وعدوں پر عمل کریں گے‘پوری کوشش ہے کسی بھی فریق کو پابندیاں جاری رکھنے کا کوئی بہانہ ہاتھ نہ لگنے پائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ جوہری توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹنے کی صورت میں ہم اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔محمد اسلامی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر، جھوٹ اور فریب کے ذریعے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو مسلسل اکسانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی فریق کو پابندیاں جاری رکھنے کا کوئی بہانہ ہاتھ نہ لگنے پائے۔ ایران کے ادارہ? جوہری توانائی کے سربراہ نے اسی طرح میڈیکل سائنس، صحت، زراعت، صنعت اور ماحولیات کے میدان میں ایٹمی ٹکنالوجی کے فوائد کی بھی نشاندہی کی۔محمد اسلامی نے زراعت کے میدان میں ایٹمی ٹکنالوجی کی مثبت کارکردگی کے بارے میں کہا کہ پانی، مٹی اور بیج کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال سے زراعت کے میدان میں اچھے نتائج حاصل ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں