سریاب اور گردونواح کے عوام درجہ حرارت منفی 8ہونے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ سریاب اور گردونواح کے عوام درجہ حرارت منفی 8ہونے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس سے بزرگ افراد‘مریضوں اوربچوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے تودوسری طرف خواتین امور خانہ داری میں مصائب سے دوچار ہیں حتیٰ کہ گھروں اورمساجد میں نمازی ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پرمجبور ہیں انہوں نے کہاکہ جبر کی انتہا ہے کہ گیس دستیاب نہیں اورگیس کمپنی سلومیٹر کے نام پر صارفین سے بھاری بل وصول کررہی ہے کہ گیس کم کیوں استعمال کی جو مل ہی نہیں رہی سنگین صورتحال میں عوامی نمائندوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ایسامحسوس ہورہاہے کہ سریاب کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا لیکن نیشنل پارٹی عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گے اگرگیس پریشرجلد بحال نہ کیاگیاتو احتجاج پرمجبورہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں