شاہرگ، مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد

ہرنائی : شاہرگ گریڈ اسٹیشن کے قریب ایک بند مکان سے لاش برآمد تفصیلات کے مطابق شاہرگ لیویز کو اطلاع ملی کے گریڈ اسٹیشن کے قریب ایک بند مکان سے بد بو آرہی ہے لیویز نے موقع پر پہنچے تو مکان کے ایک کمرہ میں لاش پڑی ہوئی ہے جوکہ کافی پرانہ اور خراب ہوچکا تھا لیویز نے لاش کو قبضے میں لیکر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق لاش کافی پرانی لگتی ہے گل سڑ چکا ہے موت کی وجہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہے لاش کی شناخت انکے کپڑوں سے کیا گیا جس کا نام گل محمد ولد درباز قوم ملا خیل کے نام سے ہوا ہے,مزید تحقیقات لیویز شاہرگ کررہی ہیں ابتک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments


