بلوچستان میں اگلی حکومت جے یو آئی بنائے گی،مولانا عبد الواسع

لورالائی:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ بلوچستان میں اگلی حکومت جے یو آئی بنائی گی کئی اہم سیاسی رہنماء پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن عمران خان نیازی کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے اصل مقابلے کیلئے انھیں تیاری کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا ہے 23 مارچ کے اسلام آباد مہنگائی مارچ انکے ا قتدار کے آخری ایام ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی میں ہماری کامیابی پی ڈی ایم کی بھی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام نے آج ثابت کردیا کہ وہ جے یو ائی پر ہمیشہ اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی میں 8 سال سے انکی حکومت ہے لیکن انکی خراب کارکردگی کے باعث آج انھیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عزت اب بھی اس بات میں ہے کہ وہ پی ایم کی کرسی چھوڑ دیں اور کرکٹ کی کوچنگ شروع کردیں یا پھر شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈنگ کا کام کریں سیاست انکے بس کی بات نہیں ا نہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت کو 23 مارچ سے پہلے ہی فارغ کردینگے انہوں نے کہا کہ تھریک عدم اعتماد مسائل کا حل نہیں البتہ بعض جماعتوں کا اس پر ضرور اصرا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کیلئے پارٹی کارکنان پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں تیاری شروع کردیں اس وقت حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اسکاخاتمہ قریب ہے ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے حکومت صرف تین یار چار ممبران قومی اسمبلی کے سہارے کھڑی ہے اگر مسلم لیگ کیو یا ایم کیو ایم نے انا ہاتھ کھینچ لیا تو حکومت کو گرانے کی ہمیں ضرورت ہی نہیں پڑی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جایا ہم نے برصغیر سے انگریز کو بھگایا افغانستان سے روس اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ کو ضرور جیتیں گے ملک میں میڈیا پر پابندی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ملک میں عدلیہ میڈیا کو دباوٗ میں لانے کی سازش کی جارہی ہے الیکٹرک ووٹنگ مشین کی شکل میں عمران خان ایک مرتبہ پھر 2023 کے الیکشن میں اپنے پسند کے نتائج کے حصول کیلئے دھاندلی کا پلان بنا رہے ہیں ووٹنگ مشین کا تجربہ دنیا میں ناکام ہو چکا ہے لیکن حکومت اپنی زد پر ڈٹی ہوئی ہے اور یہ ناکام تجربہ ملک میں اپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس پلان کو بھی ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے حالیہ بجلی کی قیمتوں میں یک دم پانچ روپے کا اضافہ عوام کو زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے آج مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں