پی پی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لئے کام کیا ہے،میر چنگیز جمالی

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات پارٹی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر میر حسن خان جمالی بھی انکے ہمراہ تھیملاقات پارٹی کے تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے بلوچستان کی تنظیمی کارکردگی اور پیش رفت سے آگاہ کیا،ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور بلوچستان بالخصوص گوادر کے عوام کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بسنے والی جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لئے کام کیا ہے جسکی وجہ سے بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے لئے اپنے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے عوام بے چینی اور اضطراب کا شکارہیں بلوچستان کے عوام کو معلو م ہے کہ انکے مسائل کا حقیقی حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بھر پور انداز میں عوامی رابطہ مہم شروع کریگی اور پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بہترین نتائج حاصل کر نے کے لئے تمام تر کوششیں کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں