نواز شریف اور فضل الرحمان کی ٹوئٹر پر بات چیت

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان سوشل میڈیا پر بات چیت ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سب سے زیادہ 17 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں دو نشستیں آئیں۔نواز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔فضل الرحمان نے لکھا کہ جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں