ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اور مشیران نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کرونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں