ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے39 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان لیویزکے حوالے کردیا
تفتان : ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں گرفتار 39پاکستانی باشندوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیپورٹیز کو پاک ایران تفتان بارڈر راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے 28کا تعلق پنجاب، 6کا خیبر پختونخواہ، ایک کا آزاد کشمیر،ایک کا تعلق بلوچستان اور 3افراد کا تعلق سندھ سے ہیں۔ راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الٰہی بخش نوتیزئی کے مطابق 3 افراد کو مستند پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔تمام گرفتار افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بارڈر پر ہی کرونا ٹیسٹ کیئے جو کلیئر قرار پائے۔ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


