وزیر اعلی بلوچستان ہمارے پرانے ساتھی رہے ہیں اور ان سے اچھے تعلقات ہیں،شیخ جعفر مندوخیل

ژوب: سابق صوبائی وزیر شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل کی جانب سے جانان ہاؤس میں پریس کلب ژوب کے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور شہر کے حوالے سے انکے صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو ہمارے پرانے ساتھی رہے ہیں اور ان سے اچھے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا بخوبی علم ہے سرکاری پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو سے ملاقات کرونگا کیونکہ اس جدید دور میں میڈیا پریس کلب بلڈنگ سے محروم ہیں۔ اس موقع پر طویل نشت ہوئی اور شہر کے حوالے سے سیاسی معاملات اور درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ پریس کلب کے نو منتخب صدر اختر گل مندوخیل اور کابینہ کے ارکان علی خان مندوخیل صادق مندوخیل غفور وطن یار نئیر ندیم رفیق قیصرانی اسد خان کاکڑ سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ میرے دور وزارت میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر پر بہت کام ہوا۔ حالیہ پانی پائپ لائن کا منصوبہ بھی میرے ہی دور وزارت میں منظور ہوا ہے۔ علاؤہ ازیں نئے اڈے کی منتقلی میں تاخیر قابل افسوس ہے علاقے کے لوگوں نے اربوں روپے کی زمین فراہم کی لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ژوب بائی پاس روڈ کی عدم تعمیر کے باعث شہر کے اندر بڑی گاڑیوں کی گزرنے سے ٹریفک نظام متاثر اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ نئے اڈے کی منتقلی۔ بائی پاس روڈ کی تعمیر اور بجلی بحران کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ انشاء اللہ میں ژوب شہر کو درپیش تمام مسائل بشمول مذکورہمنصوبوں کے متعلقہ منسٹروں اور خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو سے خصوصی ملاقات کروں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری اپنے فرائض کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مسائل کو مزید بہترین انداز سے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر ضلعی صدر اجمل اعوان اور سٹی صدر منیر شاہ مندوخیل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں