گوادر میں بجلی کا نظام درہم برہم،صارفین کو مشکلات کا سامنا

گوادر ( بیورو رپورٹ ) گوادر میں بجلی کا نظام درہم برہم۔ سردی موسم میں بھی لوڈشیڈنگ بازی جیت گیا ۔ محکمہ کیسکو اپنے ہی بنائ گئ لوڈشیڈنگ شیڈول پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں ۔ بجلی وقت پر جاتے ہیں لیکن آنے کے وقت محکمہ کیسکو کے اھلکار ٹاھم کو بھول جاتے ہیں ۔ صارفین پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق اس سردی کے موسم میں بھی محکمہ کیسکو صارفین کو صحیح بجلی فراھم کرنے میں ناکام رھا ہے محکمہ کیسکو اپنے ہی بنائ گئ لوڈشیڈنگ ٹاھم پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہے ۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے وقت پر تو جاتی ہے لیکن آنے کے لیۓ اپنے وقت سے بھی زاہد صارفین کو مزید دو تین گھنٹے بجلی کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ گزشتہ کئ دنوں سے جاری ہے ۔ جس سے صارفین انتھائ پریشان ہیں اور تاجران ۔ دوکانداران ۔ ٹیلرز مالکان کا کارو بار بھی شدید متاثر ھوچکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں