کراچی سمیت بلوچستان بھر میں لمہ ء وطن کی پہلی برسی پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ یکجہتی کمیٹی شال، کراچی، کیچ، گوادر، پنجگور، بارکھان کی جانب سے لمہ وطن بانک کریمہ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقعے پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے لمہ ء وطن بانک کریمہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، بلوچستان بھر سے لمہ ء وطن کی برسی کے موقعے پر لوگوں نے بھرپور طریقے سے بانک کریمہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کی۔ بلوچستان بھر سے بانک کریمہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنا ان کے نظریے اور فکر کی کامیابی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بی وائی سی کراچی کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشور و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کرکے بانک کریمہ کی زندگی جدوجہد اور قربانیوں پر گفتگو کی جبکہ شال میں بی وائی سی کی جانب سے ایک آشوبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام سے بلوچی زبان کے نامور گلوکار مسلم حمل بلوچ نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا ، جبکہ بانک کریمہ کے تصویروں کے سامنے شمع روشن کی گئیں۔ بی وائی سی کی جانب سے کیچ میں ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے لمہ وطن کو خراج عقید ت پیش کی اس طرح گوادر پنجگور اور بارکھان میں بھی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بانک کریمہ نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کیلئے جدوجہد میں گزاری اس دورانیہ میں انہوں نے ہر مشکل اور کٹھن مرحلوں کا سامنا کیا دوستوں کی شہادت سے لیکر قریبی ساتھیوں کی گمشدگی کی تکلیف تک مگر انہوں نے ان تمام حالات کو خاطر میں لائے بغیر اپنی جدوجہد جاری رکھی، جلاوطنی کی زندگی میں بھی وہ خاموش نہیں رہی بلکہ انہوں نے دنیا بھر میں مسلسل بلوچ قوم کیلئے آواز اٹھایا، ہر فارم پر جاکر انہوں نے بلوچ قوم کی نمائندگی کا فریضہ انجام دیا۔ گوکہ اس سفر میں انہیں سنگین مشکلات کا سامنا رہا مگر وہ ایک حقیقی اور بہادر جہدکار تھیں جن کے پاؤں کبھی بھی ڈگماگائے نہیں بلکہ وہ بہادری سے ہر مشکل کے سامنے کھڑی رہی اور جدوجہد کو آخری سانس تک جاری رکھا۔ کریمہ کی جدوجہد آج رنگ لائی ہے کہ بلوچ بیٹیاں قومی زمہ داریاں نبھانے میں پیش پیش ہیں اور کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر رہی ہیں۔یہ کریمہ کی جدوجہد کا ثمر ہے ۔ لمہء وطن کریمہ بلوچ قومی وجود کا لازوال حصہ بن چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں