مولانا فضل الرحمن سے افغان وزیر تعلیم کی ملاقا ت،خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد ؒ:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیر تعلیم ملا عبد الباقی حقانی نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق افغان وزیر تعلیم جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں میں خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی نے ہمیشہ امارت اسلامی کے سیاسی موقف کی حمایت کی ہے،امارت اسلامی کی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوئی،عالمی دنیا امارت اسلامی کی حکومت قبول کرے اور ان کی ہر ممکن امداد کرے، افغان وزیر تعلیم نے جے یو آئی سربراہ کی جانب سے امارت اسلامی کی حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود،ایم پی اے اصغر ترین،مفتی ابرار احمد اور مولانا عبدالمجید ہزاروی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں