وڈھ، قبائلی شخصیت پر فائرنگ، حالات کشیدہ
خضدار(نمائندہ انتخاب)سیاسی و قبائلی رہنما پر فائرنگ ساتھی زخمی وڈھ میں حالات کشیدہ قبائلی رہنما پر حملے کے بعد جھالاوان عوامی پینل کے کارکناں و قبائلی افراد نے احتجاجا قومی شاہراہ کو بند کردیا واقعہ کے بعد قبائل نے ایک دوسرے کے خلاف پہاڑوں میں مورچہ بند ہوکر جدید ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے قبائلی حملے کے جگے کا معائنہ کیا مزاکرات میں مظاہرین نے حملہ آواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور فوری گرفتاری کے یقین دہانی کے بعد قومی شاہراہ پر اپنا احتجاج ختم کردیا تفصلات گزشتہ روز جھلاوان عوامی پینل کے رہنما و قبائلی شخصیت میر محمد اقبال رئیسانی وڈھ سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ وڈھ بازار سے تین کلو میٹر مغرب کی طرف کلی صالح محمد لنک روڈ پر پہلے سے گھات لگائے مسلح ملزمان نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کھول دیا فائرنگ سے قبائلی رہنما کے ساتھی بشیراحمد رئیسانی نامی شخص گولی لگنے زخمی ہوئے واقعہ کے فوری بعد جھالاوان عوامی پینل خضدار اور وڈھ کے کارکنان اور قبائلی افراد نے قومی شاہراہ کو خضدار زیرو پینٹ اور وہیر کے مقام سے بند کرکے احتجاج کیا دوسری طرف تحصیل وڈھ میں حالات انتہائی کشیدہ ہے واقعہ کے بعد قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے کے خلاف جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس سے علاقے میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے دوسری طرف ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ مراد نے حملے میں ملوث عناصر کے فوری گرفتاری کے یقین دہانی کے بعد احتجاج پر بیٹھے مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا علاقے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق قبائل دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا


