حکومت سے درخواست ہے کرپٹو کرنسی دبئی کے بجائے پاکستان میں کیش ہو، ناصر مگوں

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصر مگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں کا کہنا تھاکہ ہماری تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹوکرنسی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے درخواست ہے کہ کرپٹو کرنسی دبئی کے بجائے پاکستان میں کیش ہو جبکہ بھارت میں بھی کرپٹو کرنسی کے اصول بنا دیے گئے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وقت پر فیصلہ سازی نہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں