سعودی عرب،رمضان المبارک میں عشا کی اذان میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت
ریاض:سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور ڈاکٹر الشیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے رمضان المبارک کے دوران عشا کی اذان وقت پر دینے کی ہدایت کی ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اسلامی امور ودعو والارشاد کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام مساجد میں عشا کی اذان میں حسب سابق تاخیر نہ کی جائے جو عام طور پر ماہ رمضان میں کرنے کا رواج تھا
Load/Hide Comments



