لیبیا میں 24 دسمبر کے صدارتی انتخابات ملتوی
لیبیا :لیبیا میں 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو کم سے کم ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ عماد الصیح نے کہا کہ انتخابی عمل مشکل میں پڑ گیا ہے کیونکہ درخواستوں اور اہلیت سے متعلق تنازعات سے نمٹنے کے لیے انتخابی قواعد ناکافی ہیں۔
لیبیا کے صدارتی انتخابات کے لیے تین امیدوار سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی، خلیفہ حفتر اور عبوری وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نمایاں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے، طرابلس پر 20-2019 کے حملے کے بعد مغربی لیبیا میں خلیفہ حفتر بہت سے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہے جبکہ سیف اسلام قذافی کو طرابلس کی ایک عدالت نے جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا تھا اور وہ اپنے والد معمر قذافی کے خلاف 2011 کی بغاوت میں لڑنے والے بہت سے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔
عبوری وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور ان کے حریفوں نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ وہ اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انتخابی عمل کے خاتمے سے مقامی تنازعات بڑھنے اور لڑائی کا ایک نیا دور شروع ہونے کا خطرہ ہے، لیبیا کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد ووٹنگ کارڈز کے لیے پہلے ہی اندراج کروا چکی ہے۔
ایک ہفتہ قبل، عالمی فوجداری عدالت نے تمام ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ لیبیا کے صدارتی امیدوار اور کرنل قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی گرفتاری کے لیے عدالت کے ساتھ تعاون


