گڈانی، سرکاری زمینوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم

گڈانی: گزشتہ ہفتے عدالتی حکم نامہ کے مطابق تحصیل گڈانی میں سرکاری اراضیات پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا گیا تھا جس پر کاروائی کا آغاز بھی کیا گیا شپ بریکنگ یارڈ کے ایریا میں لگ بھگ ڈیڑھ ایکڑ زمین بلمقابل پلاٹ نمبر 7،6 جس پر ہوٹل بھی تعمیر کی گئی ہے اسے تحصیلدار کے عملے کی جابب سے فوری بند کرنے اور سرکاری زمین کو فوری خالی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن ہوٹل کو کھلا دیکھ کر میں نے ہوٹل مالکان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ پانچ سالوں سے یہ ہوٹل چلا رہے ہیں اور کرایہ رستم نامی شخص کو ادا کر رہے ہیں رستم کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل میری زمین پر ہے جس کا خسرہ نمبر 42 ہے جس کے میرے پاس کھتونی موجود ہے ان کو چاہئے تھا کہ عدالتی حکم پر سرکاری زمینوں کے قبضے کے خلاف کارروائی کرتے لیکن انہوں نے میری ذاتی ملکیت پر ایکشن لیکر اسے سرکاری کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی جو کہ میرے ساتھ ناانصافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں