خورشید شاہ کے وفات پانے والے بھائی کو بھیجا گیا نوٹس واپس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر پاکستان پیپلپزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ کے وفات پانے والے بھائی سید علی نواز شاہ کو طلبی کے لیے بھیجا گیا نوٹس واپس لے لیا۔‘سکھر سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید علی شاہ، ان کے اہل خانہ، بے نامی دار اور دیگر کے خلاف ذرائع سے زائد آمدن کے الزامات پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تفتیش کررہی ہے’۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ‘تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سید خورشید احمد شاہ بشمول سید علی نواز شاہ دیگر شراکت داروں کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ شاہ اسپننگ ملز لمیٹڈ کے حصہ دار ہیں ’۔نیب نے وضاحتی بیان میں کہا کہ‘اسی سلسلے میں شاہ اسپننگ ملز لمیٹڈ کے شراکت داروں کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نوٹسز بھیجے گئے جس میں سید علی نواز شاہ بھی شامل تھے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں