ٹائیگرفورس بنانیکی ضرورت نہیں تھی، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساری این جی اوز کو بلا کر بٹھاتے تو کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔یہ بھی پڑھیے: ٹائیگر فورس تیار، وزیراعظم کی ہدایات ملتے ہی میدان میں اتارا جائیگاشاہد آفریدی نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر سب این جی اوز کو بلاتے اور صلاح مشورہ کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانیکی ضرورت ہی نہیں پڑنی تھی۔ٹائیگرفورس لاک ڈاؤن کے دوران اشیا خور و نوش گھروں تک پہنچائے گی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام این جی اوز کو بلا کرمشورہ کریں کس جگہ اور کیا کام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ باہمی مشورے کے بعد ریلیف آپریشن میں آسانیاں پیدا ہوں گی، ایشو ایک ہی ہے، ایک پلان ہوگا تو سب مل کر کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں