لیڈ ا آڈیٹوریم میں 27 دسمبر کو ہونیوالے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں،بلوچستان لیبر فیڈریشن لسبیلہ

اوتھل حب:بلوچستان لیبر فیڈریشن لسبیلہ ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیڈا آدیٹوریم میں 27 دسمبر 2021 کو منعقد ہونے والے مزدوروں و ملازمین کے اجلاس سے بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل تنظیموں اور مزدور یونینز کا کوئی تعلق نہیں ترجمان نے کہا کہ لیڈا ایمپلائز یونین حب اور ایری گیشن کی سی بی اے یونین بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل ہیں اپنی تقریروں اور بیانات میں بلوچستان بھر کے مزدوروں و ملازمین کے مسائل کے حل کے دعویدار صرف اسلام آباد کی فیڈریشن کے ریجن کے طور پر بلوچستان میں موجود ہیں ایکسئن ایری گیشن حب بیان میں لیڈا،ایکسئن ایری گیشن حب جھوٹ ا سہارا لیکر حب میں ملازمین کو دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں بلوچستان لیبر فیڈریشن کسی کو ایسے ہتھکنڈے اور منفی پالیسیاں چلانے کی اجازت نہیں دے گی بیان میں لیڈا، پی ایچ ای بی اینڈ آر ایگریکلچرل انجینئرنگ سمیت بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل تمام تنظیموں کو تاکید کی گی گئی ہے کہ لیڈا آڈیٹوریم میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے اجتناب کریں اور اگر معلومات درکار ہوں تو بلوچستان لیبر فیڈریشن کے لسبیلہ ڈویژن اورضلعی عہدیداروں سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں