چاغی، ٹڈی دل کی آمد سے زمیندارتشویش میں مبتلا

چاغی : ٹڈی دل جسے بلوچی میں (مدگ) کہا جاتا ہے ٹڈی دل چاغی، برآپ چاہ،پدگ،چھہتر کے علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں نظر آرہی ہیں۔ حالیہ بارشوں کے بعد اب ٹڈی دل ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں بھی پہنچ چکے ہیں۔اس وقت چاغی کے علاقوں میں کھیتوں میں فصلیں تیاری کے مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔مقامی زمینداروں کا کہنا کہ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بھاری نقصان ہونے کا خطرہ ہے ضلع چاغی میں ٹڈی دل کے انڈے زمین میں چھپے ہوئے تھے جو کہ حالیہ بارشوں کے بعد ان انڈوں سے ٹڈی دل کے افزائش نسل شروع ہوئی ہے۔کیونکہ ٹڈی دل روزانہ ایک سو سے دو سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہے چاغی کے زمینداروں نے کہا کہ فصلوں کو اب ان ٹڈیوں سے شدید خطرہ ہے کیونکہ جب ٹڈیاں لاکھوں کی تعداد میں جب فصلوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور فصلات کو مکمل تباہ کردیتے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کو روزانہ اپنی وزن کے مطابق خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جب یہ کسی علاقے میں حملہ کرتے ہیں تو اپنی شدید بھوک اور اپنے افزائش نسل کے شدید حیاتیاتی رویوں کے نتیجے میں اپنے پیچھے بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی کے مناظر چھوڑ دیتے ہیں


