بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلا تھا،رانا شمیم

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت وہ اکیلے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم بیان حلفی کیس کے معاملے میں سابق چیف جج گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا شمیم کی عدالت آمد پر صحافی نے سوال کیا کہا جا رہا ہے آپ نے میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا۔جس پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے جواب دیا کہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلا تھا، یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آج برطانیہ سے منگوایا گیا رانا شمیم کا اصل بیان حلفی پڑھے جانے کا امکان ہے۔ بیان حلفی برطانیہ سے کوریئر سروس کے ذریعے براہ راست اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا تھا۔گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سربمہر لفافہ کھولا نہیں گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں