مچھ، انتظامیہ کی کارروائی، موٹر سائیکل رکشہ برآمد، ملزم گرفتار
مچھ:مچھ ناکہ پولیس انچارج نذیر احمد لاشاری کی مسلسل کامیاب کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکل رکشہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا عوامی حلقوں کا ناکہ انچارج مچھ کی کارکردگی کے تعریف تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مچھ پولیس ناکہ انچارج نے خفیہ اطلاع پر پولیس اہل کاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل رکشہ کو برآمد کرکے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مچھ پولیس ناکہ انچارج نذیر احمد لاشاری کا یہ کاروائی دوسری بڑی کامیابی ہے عوامی حلقوں نے مچھ پولیس ناکہ انچارج نذیر احمد لاشاری کی دیانت دارانہ احسن کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف نے انتہائی قلیل مدت میں چوروں کیخلاف مسلسل کاروائی کرکے عوام کی دل جیت لی ہے ناکہ پولیس انچارج مچھ نذیر احمد لاشاری نے اپنی اعلی کارکردگی اور ایمانداری کو شعار بنایا اور مسلسل سماج دشمن عناصر اور چوروں کے خلاف کاروائی کئے اور اپنے اہم اہداف کے حصول کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا،چوریوں کی برآمدگی کے ساتھ مجرمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنا قابل تحسین عمل ہے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا کہ ناکہ انچارج مچھ نذیر احمد لاشاری کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے حوصلہ افزائی کیلئے ترقی دی جائے۔


