صوبے میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کے اجرا پر عائد پابند ی ہٹا لی گئی ہے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلوچستان کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دومڑ نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کے اجرا پر عائد پابند ی ہٹا لی گئی ہے اور 900 اسکیموں کیلئے 28ارب روپے کا اجرا کردیا گیا ہے رواں سال کا بجٹ خسارہ پورا کریں گے پی پی ایل پر واجب الادا پچاس ارب جلد ملنے کی توقع ہے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دومڑ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے پی ایس ڈی پی کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بننے والی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اور تقریبا 28رب روپے کی لاگت سے نو سو کے قریب منصوبوں پرلگائی گئی پابندی اٹھالی گئی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ باقی ماندہ ترقیاتی منصوبوں کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ منصوبہ بندی کی طرف سے منظوری کے بعد رقم جاری کردے گاانہوں نے کہا کہ رواں سال کی پی ایس ڈی پی میں آن گوئنگ اسکیموں کیلئے اٹھ ارب اور نئی اسکیموں کیلئے پچاس کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔


