وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینیٹرسعید احمدہاشمی کی ملاقات

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کو بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹرسعید احمدہاشمی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء لالا رشید بلوچ، ضیا لانگو،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسنین ہاشمی بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی و صوبائی امور اور پارٹی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی سعید احمد ہاشمی نے ریکو ڈک منصوبے پر صوبائی حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کے لئے ان کیمرہ سیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے صیح سمت میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں