کوئٹہ میں کورونا سے تین افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی

کوئٹہ:کوائٹہ میں کورونا وائرس سے سول ہسپتال کوئٹہ کے سنیئر ڈسپنسر سمیت تین افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی، محکمہ صحت ذرائع اور ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق جمعہ کو کورونا وائرس میں مبتلا سول ہسپتال کوئٹہ کے سنیئر ڈسپنسر حاجی دلاور خان کورونا انتقال کر گئے حاجی دلاور خان نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دے رہے تھے، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جمعہ کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج 50سالہ کوئٹہ کی رہائشی خاتون بھی کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار بیٹھی خاتون میں 18اپریل کو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ کچلاک کا رہائشی 60سالہ شخص بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا مریض کو 19اپریل کوفاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جمعہ کو تین ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں