امریکہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک،ایک زخمی

واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم 4افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کی ایک سپر مارکیٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے گاڑی سے اتر کرسپر مارکیٹ میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے کی تا حال شناخت نہیں ہوئی۔ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تقریبا دو سو ستر سے تین سو ملین افراد کے پاس آتشیں ہتھیار موجود ہیں یعنی ہر امریکی کے پاس کم سے کم ایک ہتھیار ہے۔دنیا کی آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی کل آبادی صرف پانچ فیصد ہے لیکن تقریبا اکتیس فیصد افراد آتشیں ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں