کورونا،وفاق اور این ڈی ایم اے بلوچستان حکومت کی مدد کریں،عدالت عالیہ

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے و فا قی حکومت اور این ڈی ایم اے حکام کوہدایات دیں کہ وہ کورونا وا ئر س سے بچاؤکیلئے بلوچستان حکومت کی بھرپور معاونت کریں دوسری جانب صوبائی حکومت کے اقد ا ما ت کو پہلے کی نسبت بہترقرار دیا یہ ریمارکس انھوں نے کورونا کے تدارک کے حوالے سے ہائی کورٹ میں آئینی د رخواست کی سماعت کے دوران دیئے، چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس نذیرلانگو پرمشمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ایڈوو کیٹ جنرل ارباب طا ہر،اسپیشل سیکریٹری صحت ظفرعباسی اورمتعلقہ حکام پیش ڈی جی صحت ڈاکٹرسلیم ابڑو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر ان زرکون بھی عدالت میں پیش ہو ئے کورونا کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی عدالت کو بتایاکہ بلوچستان میں کوروناکے ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے ہمیں قومی ادارہ صحت کی جانب سے نئی پی سی آر مشین مہیاکردی گئی ہے قومی ادارہ صحت نے ایک ہزار500ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کردی ہیں جس کے بعد ٹیسٹ کی استعد اد ا گلے ہفتے تک ایک ہزار ہوجائیگی انھوں نے بتایاکہ کوئٹہ میں چھ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں جبکہ اندروں صوبہ چا غی،چمن،جعفرآباد،ژوب،خضدار،تربت اور لورالائی میں بھی لیبارٹری قائم کی جارہی ہیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زر کو ن نے بتایاکہ عدالت کی ہدایات پر مقامی سطح پر بھاری مقدار میں سینیٹائزرتیارکرلیاگیاہے حکومتی ہدایت پر سینیٹائزر ہسپتالوں میں تقسیم کیاجائیگاصوبے کے تمام ضلعی ہسپتالوں کو پی پی ای کٹس مہیاکردی گئی ہیں عدالت نے و فا قی حکومت اور این ڈی ایم اے کو کوروناکے حوالے سے صوبائی حکو مت سے تعاون کی ہدایت کرتے ہو ئے درخواست کی سماعت چار مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں