صوبے کے وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے، مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کبھی بھی صوبے کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائی، صوبے کے وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے حکمرانوں کو صوبے کی مفادات کا سودا نہیں کر نے دیں گے بلکہ ایسی کسی بھی کوشش کے خلا ف میدان عمل میں ہوں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پارلیمنٹ میں منی بجٹ لا کے آئی ایم ایف کو خوش کر کے ملک کے مفادات کا سودا کیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام پارلیمنٹ کے اندر و باہر آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور ساتھ ہی بلوچستان کے مفادات کا تحفظ جانتی ہیں اگر کسی بھی حکمران نے سیندک اور ریکوڈک سمیت کسی بھی منصوبے کا سودا کرنے کی کوشش کی تو جمعیت علما اسلام ماضی کی طرح اس بار بھی میدان عمل میں ہو گی ماضی میں جمعیت علما اسلام نے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ریکوڈک کے معاملے پر اپنے ہی حکومت کو قربان کرکے صوبے کے مفادات کا تحفظ کیا اب بھی اس کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں منی بجٹ لا کر مزید عوام پرمزید مہنگائی کی بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم کسی بھی صور ت اجازت نہیں دینگے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے ہر فیصلے کو نہ مانا جائے اور آئی ایم ایف پر اپنی ہی پالیسی واضح کریں کہ آئی ایم ایف کسی بھی ایسے شخص کو نہیں مانا جائے گا جس سے ہمارے ملک کے مفادات کا نقصان نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں