ریکوڈک جیسے منصوبے کی خرید و فروخت میں ملوث ماضی کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمدرند نے کہاہے کہ ریکوڈک جیسے منصوبے کی خرید وفروخت میں ملوث ماضی کے کرداروں کو انجام تک پہنچایاجائے، سابقہ دور میں شامل لوگوں کی غلط فیصلوں کی وجہ سے آج بلوچستان اور پاکستان جن نقصانات کاسامنا کررہے ہیں لہٰذا اتنے بڑے پیمانے پر ملک اور صوبے کو نقصان پہنچانے والوں اور اس غفلت سے متعلق تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمیشن تشکیل دیاجائے اور ملوث کرداروں کو سزا دی جائے قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ریکوڈک جیسے منصوبے ماضی کے ناقص پالیسیوں اور غفلت کی وجہ سے اس کے ثمرات سے پاکستانی وبلوچستانی عوام محروم ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے کونقصان پہنچانے والے سابقہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے،ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے تاہم ریکوڈک منصوبے کی خرید وفروخت میں ملوث کرداروں کی صاف وشفاف تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمیشن تشکیل دیکر انہیں انجام تک پہنچایاجائے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں بعض عناصر کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے میں بھاری جرمانہ ہوا آج بلوچستان کی آنے والی نسلیں اس جرمانے کو ادا کرینگے اس جرمانے کی وجہ سے ریکوڈک جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے انہوں نے کہاکہ سابقہ دور میں شامل لوگوں کی غلط فیصلوں کی وجہ سے آج بلوچستان اور پاکستان جن نقصانات کاسامنا کررہے ہیں لہٰذا اتنے بڑے پیمانے پر ملک اور صوبے کو نقصان پہنچانے والوں اور اس غفلت سے متعلق تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمیشن تشکیل دیاجائے اور ملوث کرداروں کو سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ریکوڈک جیسے منصوبے ماضی کے ناقص پالیسیوں اور غفلت کی وجہ سے اس کے ثمرات سے پاکستانی وبلوچستانی عوام محروم ہیں،دنیا معدنیات کو ریڑھ کی ہڈی کے طورپر استعمال کررہی ہے لیکن ہم اپنے صوبے کے معدنیات سے مستفید نہیں ہوسکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں