دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں، اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں، یعقوب ناصر
لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے سائنس کالج کوئٹہ کے سامنے بم دھماکے میں چھ افراد کی شہادت اور سولا افرادے کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار اوردہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں انکا اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہوتا یہ جانور ہیں اور ریاست کو اپنے طاقت سے انکے خاتمے کیلئے بھر پور کاروائی کرنی ہوگی تاکہ وہ سر ہی دوبارہ نہ اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پورے صوبے کا مشترکہ گھر ہے ہمیں متحد اور مل کر اسکے امن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف حکومت اور اداروں کے ساتھ بھر پور رتعاون کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ قانون و ائین کی بالادستی کے بغیر ہم دہشت گردوں کو انکے انجام تک نہیں پہنچا سکتے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کی کمر توڑ نے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جس سے دہشت گردی نوے فیصد ختم ہوگئی تھی لیکن موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں امن وامان روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور دہشت گردی نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس سے ملک عدم تحفظ کا شکار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان تمام شہدا اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کریں اورزخمیوں کو مناسب علاج کی فراہمی کو ممکن بنائیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جائیں اور انھیں سخت سزا دی جائے اگر ضرورت پڑے تو عدالتی تحقیقات بھی کرائی جائے انہوں نے شہدا ء اور زخمیوں کیلئے اللہ پاک سے دعا مانگی


