منی بجٹ سے مہنگائی اور بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا، کبیر محمد شہی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ تین کھرب 50ارب روپے سے زائدکے منی بجٹ سے مہنگائی اوربے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے کیلئے تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہی اورلوگوں کوخودکشی کے دہانے پہنچادیاہے انہوں نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مسلط ٹولہ اقتدارکامزہ لوٹنے میں مصروف ہے جس کی قیمت 22کروڑ عوام اپنے خون سے اداکررہے ہیں روزمرہ استعمال کی چیزوں پر ٹیکس عائد کرنا عوام دشمنی کے سواکچھ نہیں سنگین معاشی حالات اور ناقابل برداشت مہنگائی وبے روزگاری کے باوجود وزراء کے گمراہ کن بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں ٹیکسز کی بھرمار کے باوجود قوم سہولیات سے محروم ہے۔
Load/Hide Comments


