ملک دشمن قوتوں کو بلوچستان کا امن ہضم نہیں ہورہا،نواب زہری

خضدار(نمائندہ انتخاب)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنائاللہ خان زہری نے کوئٹہ میں دہشت گردی اور بم دھماکہ شدید الفاظ میں مذمت اور اس.واقعہ میں انسانی جانوں کی ضیائع پر دلی رنج اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ملک دشمن قوتوں کو بلوچستان کا امن ہضمنہیں ہورہاہے وہ اپنے مذموم مقاصدکیلئے بے گناہ اور معصوم شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسے افراد انسان کہلانے کے مستحق نھی ہے بلکہ سخت سزا کے مستحق ہیں۔۔انہوں نے کہاہم بلوچستان کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں ہم بلوچ سرزمیں پر کسی دہشت گرد کو خون کی ہولیکھیلنینہیں دینگے اس صوبہ میں امن امان کو قائم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور یہان کے عوام نے جو قربانیاں دی ہے وہ ناقابل فراموش ہیں ایسے قربانیوں کو کسی امن دشمن کے ہاتوں ضائع نھی ہونے دینگے نواب ثنائاللہ خان زہری کا شھید ہونے والے افراد کے لواحقیں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک زخمی ہونے والوں کو جلد صحت تندرستی عطاہ فرمائے اور شہید ہونے والوں کو اللہ پاک جنت میں اعلی جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہونے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور ایکشن لے اور زخمی افراد کو صحت کی بھترین سہولتین فراہم کیاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں