امریکی اتحادی غیر ملکی افواج کا عراق میں جنگی مشن ختم

بغداد:عراق سے آمدہ اطلاعات کے مطابق امریکی اتحادی غیر ملکی افواج نے عراق میں جنگی مشن ختم کر دیا ہے‘فوجی مشن میں شریک غیر ملکی عسکری ماہرین ملکی حکومت اور فوج کو صرف مشاورت اور تعاون فراہم کریں گے‘ کوئی غیر ملکی فوجی عسکری کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف برسر پیکار امریکی اتحادی فورسز نے جنگی مشن ختم کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عراق میں تعینات یہ غیر ملکی فوجی واپس چلے گئے ہیں۔ اب اس فوجی مشن میں شریک غیر ملکی عسکری ماہرین ملکی حکومت اور فوج کو صرف مشاورت اور تعاون فراہم کریں گے جبکہ کوئی غیر ملکی فوجی کسی عسکری کارروائی میں شریک نہیں ہو گا۔ بغداد حکومت نے دسمبر سن دو ہزار سترہ میں داعش کے خلاف جنگی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں