فرانسیسی شہریوں نے سال نو کے موقع پر 874 گاڑیاں نذر آتش کیوں کردیں؟
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہےکہ سال نوکے جشن کی تقریبات کے دوران 874 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ گاڑیاں جلانے کی یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں کہیں کم ہے، حکام کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کو گاڑیاں جلانے سے روکا گیا اور انہیں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس کے مضافات میں 2005 کے فسادات کے بعد سے سال نو کے موقع پرگاڑیاں جلانا اور ہنگامہ آرائی روایت بن چکی ہے۔فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہےکہ سال نو کے موقع پر 95 ہزارکے قریب پولیس اہلکار اور 32 ہزار فائر فائٹر تعینات کیےگئے تھے۔
Load/Hide Comments


