سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں مالی بحران کا شکار
سبی: سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں مالی بحران کا شکار کنٹی جنسی فنڈز عرصہ دراز سے معطل پیٹرول سمیت دیگر اخرجات کی ادائیگی نہ ہوسکی جھاڑو سمیت دیگر سامان بھی خرید نہ جاسکا، کچرہ ٹھکانہ لگانے کے لئے مشینری سمیت ایمرجنسی میں فائربریگیڈ کی گاڑی بھی مشکلات کا شکارہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے تمام ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اخراجات کی ادائیگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹیاں لاکھوں کی قرض دار ہوگئی جبکہ صفائی کے لئے جھاڑو سمیت دیگر سامان بھی نہ خرید جاسکا جبکہ گندی کو ٹھکانہ لگانے کے لئے مشینری سمیت ایمرجنسی میں آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی مشکلات کا شکار نظر آتی ہے سبی سمیت بلوچستان بھر کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وصوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے کنٹی جنسی فنڈز جلد ازجلد جاری کرکے سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیوں کومالی بحران سے بچایا جائے۔


